ابنا: ہندوستان میں تلنگانہ سے موسوم نئی ریاست کے قیام سے متعلق بل پیش کرنے سے قبل ہی لوک سبھا میں شدید ہنگامہ ہوا اور ہندوستان کی پارلیمنٹ اکھاڑے کا منظر پیش کرنے لگی۔ ذرائع کے مطابق چاقو لہرائے گئے مرچوں کا اسپرے استعمال ہوا۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نے اس سارے ہنگامے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا جبکہ ہندوستان کی پارلیمانی اسپیکر میرا کمار نے اس واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ آج اس ملک کی لوک سبھا میں ریاست آندھرا پردیش کی تقسیم اور نئی ریاست تلنگانہ بنانے سے متعلق بل پیش کیا جانا تھا، لیکن اس بل کی مخالف جماعتیں، کا نگریس کے اس اقدام پر شدید برہم نظر آئیں۔ انہوں نے اس پر شدید احتجاج شروع کردیا اور نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچی، کسی نے چھری نکالی ، تو کسی نے اپنا غصہ مرچوں کا اسپرے کرکے نکالا، صورتحال بگڑی تو اسپیکر بھی سیٹ چھوڑ کر چلی گئیں۔بل تو پیش نہ کیا جاسکا، لیکن یہ دن ہندوستان کی تاریخ میں رقم ہوگیا کیونکہ لوک سبھا میں اس طرح کی لڑائی، پہلی بار ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 فروری 2014 - 20:30
News ID: 505606
ہندوستان میں تلنگانہ سے موسوم نئی ریاست کے قیام سے متعلق بل پیش کرنے سے قبل ہی لوک سبھا میں شدید ہنگامہ ہوا اور ہندوستان کی پارلیمنٹ اکھاڑے کا منظر پیش کرنے لگی۔